تازہ ترین

پی ٹی ائی اپر چترال اور لوئر چترال کے تمام عہدداران اور کارکنان خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں جونہی عمران خان اسلام آباد دھرنا کے لئے کال دیں ہم چترال سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے

چترال(نمائندہ آوازچترال)چترال پی ٹی ائی کے ضلعی کابینہ اور تحصیل چترال کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت امان الرحمن صدر پی ٹی آئی چترال و تحصیل چیرمین تحصیل چترال منعقد

ہوئی۔اجلاس میں فخراعظم جنرل سکرٹری پی ٹی ائی لوئر چترال، ارشاد حسین صدر پی ٹی ائی تحصیل چترال، عیداللہ جنرل سکرٹری تحصیل چترال نذیر احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لوئر چترال، سمیع اللہ سمین تحصیل صدر دروش، اقرار بادشاہ رائس جنرل سکرٹری دروش و دیگر موجود تھےاجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پی ٹی ائی اپر چترال اور لوئر چترال کے تمام عہدداران اور کارکنان خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں جونہی عمران خان اسلام آباد دھرنا کے لئے کال دیں ہم چترال سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے اس سلسلے میں نہ صرف کارکنان بلکہ ہر اس شخص کو اپنے ساتھ لائیں جو عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہو اور تمام کارکنان حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کے لئے اپنے اپنے علاقے سے زیادہ سے زیادہ افراد شامل کرنے کی کوشش کریں صوبائی قیادت کی جانب سے ضلع لوئر چترال اور اپر چترال سے کم سے کم 6000 افراد لانے کو کہا گیا ہے۔ جس کے لئے ہم سب نے اپنی طرف سے کوشیش تیز کرنی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button