تازہ ترین

۔ صدر نے جلد چترال کی وزٹ کا وعدہ کیا ۔مہتر چترال فتح الملک علی ناصر

چترال ( آوازچترال نیوز ) مہترچترال فاتح الملک علی ناصر نے اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی سےملاقات کی۔ مہتر چترال نے ملاقات کے دوران صدر کو چترال کی جعرافیائی ، سیاحتی اہمیت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ اور صدر کو ماہ آگست میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ممکنہ دورہ چترال ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ چترال کی دعوت دی ۔ جسے صدر پاکستان نے خوشی سے قبول کرتے ہوئے جلد تاریخ طے کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ صدر کا عہدہ ایک غیر جانبدارعہدہ ہے ۔ جس کو برقرار رکھنے کی میں پوری کوشش کرتا ہوں۔ تاہم صدارت سے پہلے میرا پاکستان تحریک انصاف سے قریبی تعلق رہا ہے ۔ صدر نے نجی زندگی میں سیاحت ، فشنگ اور دیگر تفریحی مشاغل میں دلچسپی کا اظہارکیا ۔ مہتر چترال نے صدر کی دلچسپیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ بھی مختلف مقامات کی سیرو تفریح ، فشنگ اور آزاد فضاوں میں گھومنے میں دلچسیی ر کھتےہیں ۔ اور چترال میں قدرت کے حسین نظارے، قدیم تہذیب و ثقافت امن و محبت و مہمان نوازی کی اعلی روایات موجود ہیں ۔ جس کیلئے وہ انہیں چترال آمد کی دعوت دیتے ہیں ۔ صدر نے جلد چترال کی وزٹ کا وعدہ کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button