تازہ ترین

ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل  نے چترال – بونی – مستوج – شندور روڈم کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) ایگزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل  نے چترال – بونی – مستوج – شندور روڈ (153 کلومیٹر) کی بہتری اور چوڑائی سے متعلق وزارت مواصلات کے اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا اور اس کی منظوری دیدی جس کی لاگت 17,783.193 ملین ہے یہ منصوبہ 36 ماہ میں مکمل ہوگا۔ نظرثانی شدہ منصوبے میں چترال شہر سے شروع ہونے والے 153 کلومیٹر طویل 2-لین سنگل کیریج وے کی تعمیرجو بونی اور مستوج کے قصبوں سے گزر کر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی سرحد پر شندور کے قریب ختم ہوگا۔ ECNEC نے نظرثانی شدہ لواری روڈ ٹنل اینڈ ایکسس روڈز پراجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت کی منظوری بھی دی۔ جو 27,960.48 ملین روپے کے FEC کے ساتھ۔ 4,273.970 ملین لواری ٹنل نیشنل ہائی وے N-45 کا حصہ ہے۔ یہ نوشہرہ سے نکلتا ہے، مردان، مالاکنڈ، چکدرہ سے ہوتا ہوا چترال پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ دیر اور چترال کے اضلاع کو ملانے والے دیر اور دروش کے درمیان واقع ہے۔ یہ منصوبہ 8.5 کلومیٹر اور 1,9 کلومیٹر لمبائی کی دو سرنگوں پر مشتمل ہے، ٹنل کمپلیکس میں 04 پل، دو پورٹلز اور پلوں کے ساتھ لنک رسائی سڑکیں شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button