تازہ ترین

لو کوالٹی سگریٹ فروخت کرنے والے ڈرایویر کے خلاف کارواءی .

چترال(آوازچترال)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ ایگزیکٹیومجسٹریٹ لوئرچترال عدنان حیدر ملوکی کو بذریعہ ٹیلی فونک شکایت موصول ہوئی کے چترال کڑوپ رشت اڈے میں بذریعہ فلائنگ کوچ لو کوالٹی (کیپسٹن سگریٹ) چترال میں فروخت کرنے کی غرض سے لائے گئے ہیںِ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ لوئر چترال نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے موقع پر جاکر (چترال سگریٹ ایجنسی) کے مالک کو بلا کر سگریٹ کے بارے میں معلومات لیا جس کو جاری کردہ بیچ نمبر سے چیک کیا گیا مکمل تصدیق کے بعد لو کوالٹی سگریٹ کو قبضے میں لیا جا کر ملوث افراد کو دفتر ہذا پیش ہونے کی ہدایت ہوئی اور قانونی کاروائی کے لئے کیس بنایا گیا۔ مزید تمام سگریٹ سے منسلک کاروباری حضرات کو تنبیہہ کی گئ کہ اگر کسی بھی دکاندار کے پاس لو کوالٹی سگریٹ پائے جانے کی صورت میں دکان مکمل سیل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button