تازہ ترین

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے روڈ کی تعمیر میں رمبور بڑانگورو کے قدیم کالاش ہیرٹیج ویلج کو بچانے میں بھرپور تعاون کیا…سیف اللہ کالاش

چترال ( نمایندہ آوازچترال) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و کالاش سیاسی رہنما سیف اللہ کالاش نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریذیڈنٹ انجینئر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ انہوں نے روڈ کی تعمیر میں رمبور بڑانگورو کے قدیم کالاش ہیرٹیج ویلج کو بچانے میں بھرپور تعاون کیا ۔ اور گاوں نقصان سے محفوظ رہا ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ یہ گاوں نہایت قدیم عمارات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی طور پر بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ اورتاریخی و سیاحتی طور پر بھی اس کا تحفظ از بس ضروری تھا ۔ا نہوں نےکہا ۔ کہ قدیم زمانے سے آباد اس گاوں کے باشندےسڑک کےحوالے سے پھیلنے والی مختلف افواہوں کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا تھے ۔ اور ان کا مطالبہ تھا ۔ کہ زیر تعمیر سڑک گاوں کے ایک سائڈ سے گزاری جائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نےچیرمین ویلج کونسل ایون وجیہ الدین کے ہمراہ علاقے کی وزٹ کے بعد لوگوں کےمطا لبے کو مناسب قرار دیا ہے۔ اب اس کا سروےبھی ہو چکاہے ۔ انہوں نے این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ، آر ای انجینئر عامر اور سروئیر رحیم الدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ لوگوں کے جائز مطالبے کو اہمیت دی گئی ۔ اور گاوں کو نقصان سے بچایا گیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button