تازہ ترین

لوئر چترال ڈی ۔پی۔ او سونیہ شمروز خان کا پولیس آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

چترال(آوازچترال نیوز )لوئر چترال ڈی ۔پی۔ او سونیہ شمروز خان کا ایس پی انیوسٹیگشن ،ایس ۔ڈی۔ پی اوز، انچارج نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم اور

ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ اور موثر کاروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا۔میٹنگ میں نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم انفارمیشن کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز ٹارگٹڈ کاروائیاں عمل میں لائے اور کارکردگی کا روزانہ کی

بنیاد پر جائزہ لینے کافیصلہ ہوا۔ڈی پی او نے ان ٹریس مقدمات جلد ٹریس کرنے اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کیانہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف موثر کاروائیاں کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں

لائی جائے گی۔میٹنگ کا ایجنڈا نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں , ان ٹریس مقدمات اور عدم گرفتار ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لانا تھا۔میٹنگ کے دوران ڈی۔ پی ۔او لوئر چترال نے نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کو منشیات کے خلاف انفارمیشن کی بنیاد پر موثر اور ٹارگٹڈ کاروائیاں کرنے کا ٹاسک دیا جبکہ انہیں روزمرہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او لوئر چترال نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اشتہاری مجرمان اور عدم گرفتار ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ چوری، راہزنی اور دیگر جرائم کنٹرول کرنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کرنے اور ایسے جرائم میں مطلوب ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ڈی ۔پی ۔او لوئر چترال نے تمام پولیس افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے پر زور دیا اور اس بات کی تنبیہ کی کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button