تازہ ترینٹیکنالوجی

ڈیجیٹل پیس بلڈر کے زیر اہتمام  سوشل میڈیا کا استعمال طاقت اور پرامن ٹول کے موضوع پرسیمینار

چترال(۔۔محمدرحیم بیگ سے) ڈیجیٹل پیس بلڈر کے زیر اہتمام  سوشل میڈیا کا استعمال طاقت اور پرامن ٹول کے موضوع پر ٹاؤن ہال چترال میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔جس کی صدارت معروف سوشل ایکٹوسٹ ہدایت اللہ جبکہ مہمان خصوصی ایکٹنک تحصیل چترال ناظم سجاد احمد تھے۔DPBکے پراجیکٹ لیڈر مریم سوہانی نے اپنے ادارے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دیگر عہدے داروں پروجیکٹ اسسٹنٹ الویا عاشی  ،ایکٹویٹی منیجر ستارہ بیگ ،جنرل سکریٹری سہیل احمد اور فنانس سکریٹری وجاہت بیگ کا شرکاء سے تعارف کرایا۔اسٹیج سکریٹری کے فرائض پرائیڈ آف چترال کے ایڈمن خلیل احمد نے انجام دی۔جبکہ شرکاء میں وکلاء۔پرفیسرز۔اساتذہ اور یونیورسٹی ۔کالج کے اسٹوڈنٹس  شامل تھے۔اس موقع پر مقرریں فریدہ سلطانہ فری۔مریم سوہانی۔وقاض ایڈوکیٹ۔پروفیسر ظہور الحق دانش۔فدا الرحمن۔ہدایت اللہ اور مہمان خصوصی سجاد احمد نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور کا سماجی رابطے کا بہتریں ذریعہ ہے۔اس کے مثبت استعمال سے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اس کے نتیجے میں پہنچنے والےنقصانات سے مساجد مدارس یونیورسٹی اور کالج ۔سکول سطح پر پروگرامات کے زریعے نوجوانوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اپنی نوجوان اولاد پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بعض نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے کاروباری دنیا میں نام پیدا کیا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button