تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں ..۔ضلعی انتظامیہ گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر میں عوامی دربار

اپرچترال(نمائندہ آوازچترال )ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں حاضر۔ضلعی انتظامیہ اپر

چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر میں عوامی دربار لگایا گیا۔اس کھلی کچہری میں منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔ کھلی کچہری میں چیر مین تحصیل کونسل سردار حکیم ،

دیگر عوامی نمائندوں اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر جاکے سننا اور ان کو حل کرنا مقصود تھا۔
کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں اور لوگوں

Oنے علاقے کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل سرکاری نمائندوں کے گوش گزار کئے۔ ان میں سے کئی مسائل جو کہ فوری حل طلب تھیں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم پر موقع پر حل کئے گئے اور ان میں سے بعض ٹھوس مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے گئے۔ عوامی نمائندوں اور عوام الناس نے سنوغر جیسی دور افتادہ علاقے میں کھلی کچہری منعقد کرنے اور لوگوں کے مسائل سننے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button