تازہ ترین

بمبوریت شخاندہ …محفوظ مقامات موجود ہے وہاں قبرستان کے لئے زمین خریدی جائے 25لاکھ کی خطیر رقم سیلاب برد ہونے نہ دیا جائے..اہلیان علاقہ

چترال(نمایندہ آوازچترال)اہلیان علاقہ شیخاندہ نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے اقلیتی اموروزیر زادہ کی توجہ صوبائی حکومت کی طرف سےقبرستان کے لئے زمین کی خریداری کے بارے لاتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ بمبوریت کاشیخاندہ چھوٹا گاوں ہے اور جس جگہ قبرستان کیلئے زمین خریدی جارہی ہے وہ جگہ مناسب نہیں ۔گاؤں کے کچھ لوگ اپنی مفاد کے لئے مذکورہ زمین بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔مذکورہ زمین ہروقت سیلاب کے زدمیں رہتا ہے جوکسی بھی وقت سیلاب برد ہوسکتا ہے اوردوندیوں کا رخ بھی اس طرف ہے۔انہوں نے کہا کہ قبرستان محفوظ جگہ میں ہونا چاہیے اور کسی بھی مذکورہ زمین سے حکومت سڑک گذاری گی کیونکہ پہلے سے موجود سڑک سیلاب برد ہوچکی ہےتھی اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے  کہ حکومت پیسہ جو لگا رہی اس کو محفوظ جگہ پہ لگا دے اس کے علاوہ بھی علاقے میں محفوظ مقامات موجود ہے وہاں قبرستان کے لئے زمین خریدی جائے 25لاکھ کی خطیر رقم سیلاب برد ہونے نہ دیا جائے۔اُنہوں نے معاون خصوصی  وزیرزادہ  اوردیگر زمہ داران کو علاقہ کا دورہ کرکے مذکورہ جگہ کا خود معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button