تازہ ترینکاروبار

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو اگلے 2 ماہ میں کنٹرول کرلیں گے اورہہ ضروریات زندگی کی اشیا سستی کریں..وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی( آوازچترال رپورٹ,)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو اگلے 2 ماہ میں کنٹرول کرلیں گے اور ضروریات زندگی کی اشیا سستی کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین پاکستان کی وجہ سے ہی وزیرخزانہ بنے تھے اور ان کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں۔انھوں نے کہا کہ شوکت ترین یہ پاکستان کی خدمت کررہے ہیں اورکیا اس آڈیو لیک میں ان کی آوازنہیں تھی؟۔وزیرخزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کوڈیفالٹ کررہی تھی، لیکن شہبازشریف نے ملک کو بچایا۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی نظر میں عمران خان پاکستان سے بڑا ہوگالیکن ہماری نظرمیں نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہم تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ستمبر میں چھٹی کروا دیتے لیکن یہ تو ملک کو دیوالیہ کی طرف دھکیل رہے تھے انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو شہباز شریف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں سندھ میں کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے اور گنے کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن آپ اس وقت سیاست کر رہے ہیں،سیلاب متاثرین پر 60،70 ارب روپے خرچ ہوگا اور ہم یہ دیں گے،وزیر خزانہ نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت دیکھ لیں۔ یہ خود روس سے تیل کیوں نہیں لے کر آئے اور یہ بتائیں کیا روسی تیل پاکستانی ریفائنری میں چلتا ہے۔ عمران خان نے کہا عدم اعتماد ناکام ہو جائے تو میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دوں گا، عمران خان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں وہ خود بتا دیں تو ہم بھی بتا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے تاہم اب ملک کی معیشت سنبھل گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button