تازہ ترین

وزیر اعظم نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(آوازچترال نیوز)وزیراعظم نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اہم اعلان کیا۔ اس سے قبل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے تھے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا، یہ حکومت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ حکومت ہے. سابق حکومت نے ڈالر کمانے کیلئے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پہلے گندم برآمد کی اور پھر درآمد کی، کورونا کے دوران ایل این جی کوڑیوں کے بھاؤ بِک رہی تھی لیکن سابق حکومت نے نہیں خریدی.

 

 

 

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button