تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث صوبہ بھر میں زراعت اور لائیوسٹاک کو95ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا

پشاور(آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث صوبہ بھر میں زراعت اور لائیوسٹاک کو95ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ نقصانات کا اندازہ تاحال ابتدائی ہے جس میں حتمی رپورٹ کی تیاری تک اضافہ ہوسکتا ہے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر اسرار خان نے پشاور کے نجی ہوٹل میں خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق 90ارب 60کروڑ روپے کی فصلیں ، سبزیوں کے کھیت تین ارب کی آبی گزرگاہیں جبکہ دو ارب روپے سے زائد کا لائیوسٹاک کو نقصان پہنچا ہے.تاہم تفصیلی سروے ہونے کے بعدصحیح نقصانات کا اندازہ ہوگا سیلاب کے بعد سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکورٹی کا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس قسم کے حالات پیدا ہوئے پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر اسرارخان نے بتایا کہ اس وقت بیرونی امدادی اداروں کی طرف سے خیبر پختونخوا میں زراعت کے شعبے میں اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور اس وقت بھی زراعت کے شعبے میں محکمہ زراعت کے پاس 17ارب روپے کے فنڈز پڑے ہوئے ہیں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو ماضی قریب میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا .جن میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موجودہ وقت میں مویشیوں پر لمپسی سکن بیماری کی وجہ سے مویشی پال زمینداروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ا ن چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button