تازہ ترین

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہستان لوئر کے لیے تین کروڑ، ٹانک کے لیے تین کروڑ، نوشہرہ کے لیے دو کروڑ اورچترال اپر کے لیے دوکروڑ روپے جاری کر دیئے

 ۔پشاور(آوازچترال نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے پی ڈی ایم اے نے چار اضلاع کو مزید 10 کروڑ روپے جاری کردیے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق کوہستان لوئر کے لیے تین کروڑ، ٹانک کے لیے تین کروڑ، نوشہرہ کے لیے دو کروڑ اورچترال اپر کے لیے دوکروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے نیجولائی سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے73 کروڑ جاری کئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہے اور لوگوں کو امداد فراہمی کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button