تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، مرادسعید

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے، اپنی خودداری مانگنےکی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے، پی ٹٰی آئی رہنما مراد سعید کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مراد سعیدکا کہنا تھا کہ اپنی خودداری مانگنےکی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے۔ مراد سعید نے پی ٹی آئی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی خاطر نکلیں۔ خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔ دوسری جانب سینیئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئر رہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button