تازہ ترین

  اپر چترال کے علاقہ کھوژ میں سیلاب کے زد میں اکر 18رہائشی مکانات ملبے تلے دب گئے،

اپر چترال ( نمایندہ آوازچترال )  اپر چترال کے علاقہ کھوژ میں سیلاب کے زد میں اکر 18رہائشی مکانات ملبے تلے دب گئے، متعدد کے اندر پانی داخل، مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔، کھڑی

فصلیں، ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیموں کو شدید نقصان پہنچا، رابط سڑکیں اور متعدد پل دریا برد ہوگیے ہیں ، درجنوں مال مویشی ملبے تلے دب گیے ہیں۔ لوئیر چترال میں گزشتہ رات سیلاب کی زد میں اکر جان بحق ہونے والے چار افراد کو ابائی قبرستان

شیشی کوہ میں سپردِ خاک کردیا گیااسی طرح مستوج، چوئنچ، بریپ، دیوانگول، برنس، ریشن ودیگر علاقوں میں سیلاب آنے سے ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیمیں متاثر ہوگئے ہیں۔ رابط سڑکیں اور پل دریا برد ہونے سے امدورفت معطل ہے۔ ملبے

تلے دب کر سیب کے باغات اور مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابنوشی کی اسکیمیں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے مستوج، کھوژ، بریپ، ودیگر علاقوں میں پینے کی پانی ناپید ہوچکی ہے۔اسی طرح لویر چترال کے علاقہ برنس نالہ میں بھی سیلاب انے سے پل ٹوٹ گیا ہے۔ اور چالیس سے زیادہ گھرانے محصور ہوگیے ہیں۔علاقے کے عوام ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیمیں فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button