تازہ ترین

اپرچترال گرین لشٹ میں حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ے

اپر چترال(نمایندہ آوازچترال) اپر چترال گرین لشٹ میں حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو1122 کنٹرول کو کل شام اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تیراک ٹیمیں کل شام سے اپر چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے تھے، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیمیں آج الصبح اپر اور لوئر چترال میں

مختلف مقامات پر ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن کر ہے ہیں، ورثاء کی نشاندہی پر بھی ریسکیو 1122 ٹیمیں ڈیڈ باڈی کے لئے سرچ آپریشن کر رہے ہیں، تاہم ابتک ڈیڈباڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق شایان موٹر-سائیکل پر سوار بونی کی طرف جارہاتھا کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کی ٹیم ڈیڈباڈی کی تلاش میں لوئر چترال میں مختلف مقامات سرچ آپریشن جا ریرکھے ہوئے ہے.ل

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button