تازہ ترین

خیبر پختون خوا حکومت تجارتی تنازعات کے حل کیلئے کمرشل کورٹ قایم

  پشاور(,آوازچترال نیوز)خیبر پختون خوا حکومت تجارتی تنازعات کے حل کیلئے کمرشل کورٹ قائم کرے گی۔صوبائی اسمبلی نے کے پی تجارتی تنازعات بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔بل میں واضح کیا گیا ہے کہ تاجروں میں 3 لاکھ یا اس سے زیادہ کا تنازع اب تجارتی عدالت حل کرے گی تجارتی تنازعات کے کیسز کا ایک یا دو پیشی میں حل نکالا جائے گا۔بل کے مطابق تمام جاری تجارتی یامالی تنازعات فوری تجارتی عدالت منتقل کیے جائیں گے جب کہ اپیلیٹ ٹریبونل چئیرمین اور ایک قانونی ماہر کے ساتھ 5 ارکان پرمشتمل ہوگا۔تجارتی کورٹ کے قیام کا مقصد، سول کورٹ پر کیسز کا بوجھ کم کرنا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button