تازہ ترینکاروبار

صوبائی حکومت نے صوبے میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے پر مشاورت شروع

 پشاور(آوازچترال نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے صوبے میںالیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی تیار کردہ سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔گزشتہ روز محکمہ پلاننگ وڈیویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے کانفرنس روم میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود خان ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عامر لطیف ، سی ای او بورڈ آف انوسمنٹ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر طارق عثمان سعید نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبے میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تیار کردہ سفارشات پر غور کیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرکے صوبے میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جس کے لئے بجلی سولر پراجیکٹس سے لی جائے گی ۔اجلاس میں سوات اور ابیٹ آباد میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ چلانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا ۔
اس حوالے سے مختلف سفارشات کی منظوری دی گئی ۔صوبائی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فہد اکرام قاضی کے مطابق دونوں منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے جامع سفارشات تیار کرلی ہے جس کو منظوری کے لئے جلدصوبائی حکومت کو پیش کیا جائیگال

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button