تازہ ترین

پنجاب میں اقتدار کی جنگ؛ ن لیگ کو 9 ، پی ٹی آئی کو 13 نشستیں درکار

اسلام آباد ( آوازچترال )  پنجاب کے 371 کے ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، یوں موجودہ صورتحال میں کل کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو 9 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 نشستیں جیتنا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کی کُل نشستیں 163 ہیں جبکہ 10 نشستیں ق لیگ کی ہیں۔ یوں ان دونوں جماعتوں کے ارکان کی کل تعداد 173 بنتی ہے۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد یعنی پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، چار آزاد اراکین کی تعداد 177 بنتی ہے، 371 کے ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ یوں موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو 9 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 نشستیں جیتنا ہوں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button