تازہ ترینمضامین

شندور فیسٹول…..دو شیڈول میچ کھیلے گئے جو دونوں چترال کی ٹیموں نے جیت لئے۔

  شندور ( جمشید احمد سے) دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ فیسٹول کے دوسرے دن پولو کے دو شیڈول میچ کھیلے گئے جو دونوں چترال کی ٹیموں نے جیت لئے۔ جبکہ ایک دوستانہ میچ چترال آفیسرز اور گلگت آفیسرز کے درمیان کھیلا گیا جو گلگت افیسرز نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ ٓآج کا پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا چترال سی ٹیم نے انتہائی سسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت کو دو کے مقابلے میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔ اسی طرح ایک اور میچ چترال بی اور گلگت بی کے درمیان کھیلا گیا جس کے پہلے ہاف میں چترال بی نے تین گول جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم نے صرف ایک گول کرسی۔ جب دوسرا ہاف شروع ہوا تو چترال کی ٹیم نے یکے بعد دیگر چھ گول کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ گلگت ٹیم دوسرے ہاف میں بھی ایک اور گول اسکور کرسکی۔ اسی طرح چترال بی نے گلگت بی کو دو گول کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیدی۔ دونوں میچوں کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسیکر نذیر احمد تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔ کھیل کے وقفے میں دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ میں پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔ جس میں پاک آرمی اور سول پائلٹوں نے حصہ لیا۔ اور ساتھ ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔، جسمیں کالاش کمیونٹی کے مردو خواتین نے بھی حصہ لیا ۔ فیسٹول کا اخری میچ کل چترال اے اور گلگت اے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ ٹائٹل جیتنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرعزم ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button