تازہ ترین

مولانا ہدایت الرحمن وفاقی وزیر واٹر اینڈ پاور خرم دستگیر سے ملاقات

چترال (ذاکر ذخمی سے ) ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مولانا ہدایت الرحمن صاحب ایک وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد میں پہلے وفاقی وزیر واٹر اینڈ پاور خرم دستگیراور پھر ایڈیشنل سیکٹری پاور اینڈ انرجی جناب شکیل قادر صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سکرٹری پاور اینڈ انرجی سے کوہ اورضلع اپرچترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کامسلہ اٹھایا۔ ایڈیشنل سکرٹری پاوراینڈ انرجی نے ضلع اپرچترال میں پیسکو اور پیڈو کے درمیان مسئلہ حل کرکے لوڈ شیڈنگ 2 دن کے اندرختم کرنے کی یقین دہانی کی ۔ ایم پی اے صاحب کے ساتھ وفد میں جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے سینئر نائب امیر مولانا فتح الرحمن صاحب بھی شریک تھے۔اس بات کی تصدیق ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن صاحب بذریعہ ٹیلی فون کی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button