تازہ ترینکھیل

جشن شندورکےانتظام و انصرام کے پی حکومت اور چترال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں جاری ہے…وزیر زادہ

چترال (  آوازچترال نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 14جون کو وزیر اعلیٰ جی بی کے نام ڈی او لیٹر لکھ کر انہیں 2 جولائی کو جشن شندور کے دوسرے دن مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا جبکہ چیف منسٹر جی بی کا دعوت نامہ 20 جون کو جاری ہؤا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے پی پی پی کے لیڈر سلیم خان کا شندور فیسٹول کے بارے میں صوبائی حکومت پر تنقید کو ان کی لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے یا خاموشی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکیونکہ اس کے جملہ انتظام و انصرام کے پی حکومت کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور اپر چترال اور لویر چترال کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں جاری ہے اور کے پی کے چیف منںسٹر کو اس میں جی بی کی طرف سے دعوت دینا کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button