تازہ ترینکاروبار

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز)   حکومتِ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتوں کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومتی اقدامات سے اتفاق کرلیا۔ آئی ایم ایف، پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی راضی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا آئی ایم ایف سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button