تازہ ترین

چترال میں ویلج کونسل کے سیکرٹریزکا مطالبہ,,پنجاب میں ویلج سیکرٹریز14 ,,سکیل میں بھرتی ہوتے ہیں جبکہ کے پی میں,,,9سکیل ہےگ

چترال ( نمایندہ آوازچترال )چترال کے ایک سو ویلج کونسل کے سیکرٹریز نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ پیر کے روز لوئر چترال کے ویلج و نائبر ہوڈ کونسل سیکرٹریز نے صدر

آفتاب عالم کی قیادت میں ایک ریلی نکالی اور چترال پریس کلب کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جس میں مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ بعد آزان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم نے کہا ۔ کہ پنجاب میں ویلج سیکرٹریز 14 سکیل پر بھرتی ہوتے ہیں ۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں سنئیر سیکرٹریز کو سکیل 11 اور جونئیر کو سکیل 9 دی جاتی ہے ۔ جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔ ایک ہی ملک میں یہ دوہرا معیار ناقابل قبول ہے ۔ جبکہ ویلج سیکرٹریز کا کام سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیدائش و اموات کے سرٹفیکیٹ ، ویلج ڈویلمنٹ پلان سمیت ان گنت کام سیکرٹریز انجام دیتے ہیں ۔ لیکن سکیل میں حکومت کی طرف سے تاحال نا انصافی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیکرٹریز کو سروس سٹرکچر دیا جائے ۔ اپگریڈیشن کے ساتھ پروموشن کوٹہ دیا جائے۔ اور سیکرٹریز کا مزید استحصال بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کی صوبائی قیادت کا دھرنا جاری ہے ۔ جبکہ ضلعی سطح پر تمام دفاتر مطالبات کے حق میں احتجاج کی وجہ سے بند کئے گئے ہیں ۔ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ۔ تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا ۔ کہ وہ بلد یاتی نمایندگان کی حلف برداری تقریب میں بھی احتجاجا شرکت نہیں کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button