تازہ ترینکاروبار

سیکشن 3 کے تحت، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے 6 منشیات فروشوں کو 30 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ میں رکھنے کے لیے حکم نامہ جاری

چترال (نمائندہ آوازچترال )منشیات سے پاک چترال مہم ضلعی انتظامیہ چترال لوئرکی زیر نگرانی جاری۔1960 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) قانون کے سیکشن 3 کے تحت، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے 6 منشیات فروشوں کو 30 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ میں رکھنے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن آج مورخہ 16/06/2022 جاری ہوا جس کے تحت درجہ ذیل منشیات فروشوں/ڈیلروں کو 30 دن کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بنوں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔۱۔ آصف الرحمان ولد عبدالرحمان سکنہ درخناندہ ایون ضلع چترال لوئر
۲۔سیف الدین ولد نجم الدین سکنہ میر دین گبور لٹکوہ چترال لوئر
۳۔فضل الہیٰ ولد محبوب خان سکنہ سین ضلع چترال لوئر
۴۔ شیر باز ولد حاجی خان سکنہ گہریت ضلع چترال لوئر
۵۔شہاب الدین ولد خان سکنہ خوٹیک پرابیگ چترال لوئر
۶۔مجیب الرحمان ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ ضلع چترال لوئرڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کر نا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے عوام کو چاہئیے کہ وہ غیر سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندھی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر سکیں اور چترال لوئر کو امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں ۔ 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button