تازہ ترین

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کتنے دن مسلسل بارشیں جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)پری مون سون بارش کا نیا سلسلہ آج دوپہر سے ملک کہ شمالی علاقوں میں شروع ہوجائیگا جس میں کل سے مزید اضافہ ہوگا۔ کل سے 20 تاریخ کے دوران پنجاب کشمیر خیبرپختونخواہ کہ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں درمیانی سےہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران بلوچستان کےکچھ شمالی  ؤعلاقوں میں بھی بارشوںکے امکانات ہیں۔سندھ میں موسم خشک رہیگا تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بادل چھائے رہیںگے اور بوندا باندی کاامکان ہے ۔سندھ میں موسم خشک رہیگا تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور بوندا باندی کا امکان ہےاور اس کے بعد 21 سے 23 جون کے دوران پھر سے پری مون سون اور مغربی ہواؤں کی میلاپ سے ملک کہ شمالی وسطیٰ میں بارش کےامکانات ہیں جس سے بلوچستان، خیبرپختونخواہ ،پنجاب ،کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور سندھ کے بالائی مغربی علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button