تازہ ترین

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ نہ کرنے اور سماء ٹی وی کے بائیکاٹ سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے، لانگ مارچ نہ کرنے اور سماء ٹی وی کے بائیکاٹ کے فیصلے کرلیے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئےسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا جائے گا ۔ کورکمیٹی نے لانگ مارچ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ فی الحال ملکی معیشت کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کیا جائے بلکہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے۔ پنجاب میں بھتہ نہ دینے پر تاجر پر تشدد تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ملک بھر کی تنظیموں سے 25 مئی کو تشدد کرنے والے پولیس افسران کے نام بھی مانگ لیے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تشدد کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ کور کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد کی مذمت کی ہے۔کور کمیٹی نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 25 مئی کے تشدد کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے۔ تحریک انصاف نے سماء ٹی وی کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button