تازہ ترین

عوام کو جلد بڑار یلیف دیں گے، نواز شریف

کراچی (  آوازچترال نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو جلد بڑا ریلیف دیں گے، شہباز شریف کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے،ملک دیوالیہ نہیں ہوگا،سابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار لندن میں اپنے آفس میں یونائٹیڈ بزنس گرو(یو بی جی)کے صدر اور فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیرطفیل سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، س موقع پر سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزراء سعد رفیق ،جاوید لطیف اوردیگر بھی موجود تھےزبیرطفیل نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیرخزانہ کی حیثیت سے شوکت ترین نے پیٹرول،گیس اور بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button