تازہ ترین

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے ، فیصل جاوید

لاہور( آوازچترال نیوز) تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے ، انشاء اللہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ نشستیں لیکر ، سینئر پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آ رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آرہی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے اس دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئٹ میں آگے لکھا ہے کہ انشا اللہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ نشستیں لے کر تحریک انصاف واپس قومی اسمبلی میں آئے گی۔   فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے فوری نئے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔   واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے قومی اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئےانتخابات کا اعلان کیا جائے، صرف ہم ہی نہیں بلکہ مریم نواز سمیت ن لیگ کی قیادت بھی الیکشن کی بات کرتی رہی ہے۔شہبازشریف نے بھی اسمبلی تقریر میں کہا بات چیت کرنا چاہتے ہیں، کورکمیٹی میں اسمبلی میں واپس جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی بنائی تھی وہ کمیٹی مارچ سے متعلق بنائی گئی تھی، لیکن پی ڈی ایم کی کمیٹی میں بڑے نام تھے ان کے نزدیک شاید یہ کمیٹی اسمبلی میں واپسی کیلئے بات چیت کے مقصد کیلئے بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق ن لیگ کی مختلف آراء ہیں، تاہم حکومت کی خواہش ہے کہ بات چیت اسمبلی میں آکر کی جائے، حکومت کی جانب سے براہ راست اسمبلی میں واپسی کا نہیں کہا گیا۔ان کا دعویٰ تھا عمران خان اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا، 20بندے نہیں نکل سکیں گے، عمران خان کے ساتھ ناختم ہونے والا قافلہ اسلام آباد آیا، عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ کوئی تصادم ہوجائے۔عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان اگلے دو روز میں کرسکتے ہیں، عمران خان سپریم کورٹ کی جانب سے تحفظ دینے کے فیصلے کو دیکھ کر تاریخ کا اعلان کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button