تازہ ترین

گذشتہ4 سالوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، چینی کمپنیوں کا وزیراعظم سے شکوہ

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) گذشتہ4 سالوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے، چینی کمپنیوں کا وزیراعظم شہبازشریف سے شکوہ۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہےکہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک دوبارہ فعال ہونےکے یقین کا اظہارکیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا کہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اجلاس میں فوری فیصلوں پر چینی کمپنیوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔   واضح رہے کہ آج سے دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے،ان کمپنیوں کے ملازمین کیلئے سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے۔انہوں نے یہ ہدایت چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی تھی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری برائے داخلہ، خزانہ، خارجہ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ ، پٹرولیم، پاور، آئی ٹی، ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button