تازہ ترینکھیل

ڈی سی چترال لوئر نے دروش میں چترال فٹ بال لیگ کا افتتاح کر دیا

چترال( نمایندہ آوازچترال) چترال فٹ بال لیگ کا آغاز کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں ہوگیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ چترال فٹ بال لیگ سیزن ٹو کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارالحق نے کیا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان، علاقے کے ویلج ناظمین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے 19ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے صوبوں سے ایک ایک ٹیم، گلگت بلتستان صوبے سے دو ٹیمیں، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، اپر چترال اور لوئر چترال کی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی اور افغان ٹی وی کی ٹیم شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے کھلاڑی اپنے آفیشلز کٹ پہن کر شامل ہوئے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے کہا کہ چترال میں اس طرح کا ایونٹ ایک اعزاز کی بات ہے جس کے لئے انتظامیہ شاباش کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال فٹ بال لیگ کے حوالے سے تمام ممکن تعاؤن فراہم کریگی۔ انہوں نے مہمان کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چترال کی سرزمین امن اور محبت کی سرزمین ہے اور یقینی طور پر آپ ایک اچھے فٹ بال سے محظوظ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد چترال کے سافٹ امیج کو سامنے لانا ہے۔

May be an image of 7 people, people playing football, people standing and grass

May be an image of 7 people, people standing and outdoors

May be an image of 11 people, people standing and outdoors

May be an image of 7 people, people standing and outdoors

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button