تازہ ترین

تعلیم اور صحت پی ٹی آءی حکومت کی ٹاپ ترجیحات میں شامل رہی ہیں..وزیرذادہ

تعلیم اور صحت پی ٹی آءی حکومت کی ٹاپ ترجیحات میں شامل رہی ہیں..وزیرذادہ

چترال (آوازچترال نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن بچیوں کے لئے پرائمری تعلیم کو عام کرنے اور پہاڑی علاقوں سمیت ناقابل رسائی چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی مستقبل کو سنوارنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور چترال جیسے دور افتادہ اضلاع میں اس کی کارکردگی نمایان ہوکر سامنے آرہی ہے جہاں چھوٹے بچے اور بچیاں دریا اور نالے عبورکرکے اور پہاڑی راستے پر سفر کرکے ہر روز گاؤں سے سکول نہیں جاسکتے تھے۔ کالاش وادی بمبوریت کے برونٹھار گاؤں میں کمیونٹی گرلز سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت پی ٹی آئی حکومت کی ٹاپ ترجیحات میں شامل رہی ہیں اور فاونڈیشن کی کارکردگی اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی طرف سنجیدہ قدم ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور اور علم کے شمع روشن ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فاونڈیشن کی کارکردگی میں بہت ہی بہتری آئی ہے جس نے ترقی کے کئی سنگ میل عبورکی ہے جوکہ اس کے سربراہ اور اس کی ٹیم کی انتھک محنت اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائرکٹر ظریف المعانی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم، ڈپٹی ڈائرکٹر فاونڈیشن گلزار، ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر لویر چترال نعیم اللہ، ضلع کونسل کے سابق رکن بہرام شاہ کالاش اور وادی کے عمائیدین موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ظریف المعانی نے کہاکہ کالاش تہوار چیلم جوشٹ کے موقع پر اس وادی کے عوام کے لئے ایک تخفہ ہے جبکہ لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں 114سے ذیادہ کمیونٹی سکول ایسے پسماندہ اور دورافتادہ گاؤں میں کھول دئیے گئے ہیں جن کے قرب وجوار میں کوئی سرکاری یا پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی سکول نہیں ہے اور محض اس وجہ سے بچے اور بچیاں سکول میں انرولمنٹ سے رہ جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن نے اب طالبات کی تعداد بڑہانے کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی اپنا ٹارگٹ بنالیا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ہر ضلع میں چار،چار مڈل سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ اگست سے شروع ہونے والی اگلی تعلیمی سال سے کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اس سسٹم میں بھر پور استعمال کیا جائے گا اور ہر سکول کو انٹرنیٹ کے ذریعے فاونڈیشن کے ہیڈ کوارٹرز میں اسٹوڈیو سے کنیکٹ کیا جائے گا جبکہ اس وقت تمام طالبات اور استانیوں کی روزانہ کی حاضری کی ان لائن مانیٹرنگ ہوتی ہے۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی نے سکول کھولنے پر فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی کے مقا م پر فاونڈیشن کی ضلعی دفتر کھولنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ظریف المعانی اورنومنتخب چیرمین مستوج تحصیل سردار حکیم نے فیتہ کاٹ کردفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم کے علاوہ مقامی عمائیدیں بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ظریف المعانی،سردار حکیم، عبدالاکرم کے علاوہ ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر اپر چترال عالمگیر بخاری، ماہر تعلیم صاحب الرحمن، پی ٹی آئی لیڈر زار بہار خان، کمیونٹی لیڈر ذاکر زخمی، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے فاتح احمد شکست اور دوسروں نے خطاب کیا۔ پہاڑ کے دامن پر واقع ایک الگ تھلگ گاؤں نوڑ کے مقام پر بھی کمیونٹی گرلز سکول کا افتتاح کیا گیا جس کے قرب وجوار کے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی سکول موجود نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button