تازہ ترینصحت

تشنج کی وجہ سے اسی ہفتے ہی ایک بچے کی موت واقع ہو چکی ہے۔۔۔..ڈاکٹر فیاض رومی ,

تشنج کی وجہ سے اسی ہفتے ہی ایک بچے کی موت واقع ہو چکی ہے۔۔۔..ڈاکٹر فیاض رومی ,

چترال (نمائندہ  آوازچترال) پیر کے روز چلڈرن اینڈ گاینی ہسپتال چترال میں  کیمپین کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔۔اس موقع پر   چترال ڈاکٹر فیاض رومی , یونیسیف کۓ نمایندے ڈاکٹر عمران صاحب, چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر گلزار اور ڈاکٹر اسمعیل صاحبان,اور ہیلتھ کی طرف سے EPI کوارڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار اور دوسرے اسٹاف موجود تھے۔۔۔ اس کیمپین میں چترال لوییر میں 15 سال 49 سال کی عمر کے تقریبا 42000 خواتین کو Td کے ٹیکے لگاے جاینگے۔۔۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پورے ضلعے میں یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیے جا چکے ہیں جو 6 دنوں پر مشتمل اس مہم کے دوران ہر گھر سکول اور محلے میں ویکسینیشن سیشن کرینگے۔۔۔Td کا ٹیکہ ماں اور بچوں دونوں کو تشنج یعنی Tetanus سے بچاو کا واحد اور موثر علاج ہے۔۔محکمہ صحت کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اس مہم سے بھر پور فایدہ اٹھایں۔۔ Td کا ٹیکہ مکمل محفوظ اور موثر ٹیکہ ہے۔۔ ہمارا ملک دنیا کے ان 12 ممالک میں سے ایک ہے جہاں تشنج کے مرض سے اب بھی کثیر تعداد میں بچوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔۔۔ اس موقع پر چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر گکزار نے بتایا کہ تشنج کی وجہ سے اسی ہفتے ہی ایک بچے کی موت واقع ہو چکی ہے۔۔۔انھوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ مرض کا شکار ہونے کے بعد مریض کا شفایاب ہونا تقریبا ناممکن ہوتا ہے۔۔اسلیے حفاظتی ٹیکہ ہی واحد علاج ہے

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button