تازہ ترین

تریچ موڑکہو قاقلشٹ ایریگیشن کو بجٹ میں شامل کرانے کے لءے احتجاجی جلسہ

موڑکھؤ (ذاکرذخمی سے)موڑکہوکا اکثریتی علاقہ پانی کا قلت سے دوچار ہے چاہیے أب پاشی کا ہو یا آب نوشی ہر دونوں کے لیےجدوجہد تا حال بیکار ثابت ہوئی ہے۔خصوصاً کوشٹ سے کشم تک کے عوام تقریباً 1985 سےجدوجہد ،مطالبے اور احتجاج کرتے ائیے ہیں لیکن مسلہ ہے کہ حل ہونے کا نام نہیں لیتا۔نہر اتہک کے سروے اور فیزیبلٹی پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن نتیجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔اس وقت نہر اتہک کی نام تبدیل ہوکر تریچ،موڑکھو قاق لشٹ ایریگیشن چینل نام دیکر اس کے لیے تحریک چلائی جارہی ہے۔تحریک تحفظ حقوق چترال پاکستان موڑکھؤ کی کال پر آج مژگول موڑکھؤ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں تحریک کے اراکین کے علاوہ سابق ناظمیں،سابق کونسلرز اور عوام نے بھر پور شرکت کی۔نظامت ضیا الدین نے کی اور صدارت تحریک تحفظِ حقوق چترال پاکستان کے چیرمین پیر مختار نبی نے کی۔مقررین میں، تریچ ،موکھو قاق لشٹ ایریگیشن چینل تحریک کے سرپرست اعلی ایجنئیر عبدالقادر،حمید جلال ،نو منتخب ویلج ناظم سلطان حسین شاہ ،سابق تحصیل نائب ناظم میرزہ عالم ،ظہرالدین،محمدحبیب،سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف،ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت میرایوب،محمد یغقوب مصروف،شاہ فورمین رئیس،محی الدین خاتم وغیرہ شامل تھے۔ جو حکومت وقت سے ہر صورت بجٹ 2022 میں اس منصوبے کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں تحریک کو وسعت دیکر اس میں شدت لائی جائیگی۔جس میں مردوں کے علاوه خواتیں کو بھی شامل کیا جائیگا مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت موڑکھؤ کے فصلیں بے أبی کی وجہ جل کر راکھ بن گئیے ہیں۔علاقے کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔چارہ دست لوگ علاقے چھوڑ چکے ہیں ۔اس منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانےسے نہ صرف موڑکھؤ کے عوام سکھ کاسانس لے سکتی ہے بلکہ قاق لشٹ کے کئی ہزار ایکڑ بنجر اراضی اباد ہو سکتا ہے ساتھ کئی میگا واٹ بجلی بھی پیدا ہونے کی گنجائش موجود ہے۔لہذا اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا حکومت اور عوام دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ صدراتی خطاب میں تحریک تحفظِ حقوق چترال پاکستان کے چیرمین پیر مختار نے کہا کہ موڑکھؤ کے عوام کے اس دیرانہ مسلےکوحالیہ بجٹ میں شامل کرانے کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کے لیے وہ تیار ہیں۔اس کے لیے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے علاوه صوبائی اسمبلی کے سامنے دہرنا دیا جائیگا اور اس اہم مسلے پر حکومت وقت کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔اپ موڑکھؤ کے عوام پر زور دی کہ کہ خود میں جوش اور جذبہ پیدا کرکے اس مسلہ کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button