تازہ ترین

اپر چترال انتظامیہ نو عمر موٹر سائیکلسٹس اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف متحرک

  اپر چترال (محمد ذاکر ذخمی سے) زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی۔(ضلعی انتظامیہ اپر چترال) جناب منظور احمد افریدی صاحب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور لوکل پولیس کے ہمراہ مختلف خارجی راستوں میں ناکہ لگاکر نوعمر موٹر سائیکلسٹس اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔ متعدد نوعمر لڑکوں سے موٹر سائیکل سرکاری تحویل میں لیے گئے۔ اس طرح متعدد زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی جرمانے لگائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال تمام والدین سے گزارش کرتی ہے کہ اپنے نوعمر بچوں کے زریعے موٹر سائکل چلانے سے گریز کریں کیونکہ ون ویلنگ اور تیز بائیک چلانے سے حادثات رونما ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔ لہذا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے پہلے احتیاط کریں۔لہذا احتیاط میں عافیت ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button