تازہ ترین

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل انعام کے لیے نامزد

کراچی (  آوازچترال) اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی سے  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ نیکی کسی انعام کے لیے نہیں رب کی رضا کے لیے کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوبل انعام کے لیے نامزد ہونے پر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، نوبل انعام ملا تو پاکستانیوں کے نام کروں گا۔  ڈاکٹر امجد نے کہا کہ ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ کی مستحق ہیں اور وہ یہ ساری خدمات صرف رضائے الٰہی کیلئے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص اپنا نام خود نوبل پرائز کیلئے نامزد نہیں کرسکتا جب کہ اس پورے عمل میں ہونے والی رائے شماری میں لابنگ نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کا  کہنا تھا کہ کسی ایک ملک نے ان کا نام تجویز کیا ہوگا کیوں کہ انسانیت کیلئے میری خدمات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ نوبل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button