تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سےچترال بازار میں افطار دسترخوان پروگرام

چترال (نمائندہآوازچترال )ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے دکھی اور مجبور انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے فلاحی و رفاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اور اس سلسلے میں چترال بازار میں افطار دسترخوان پروگرام کے تحت افطاری اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔اس سارے انتظام میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر تعاون شامل رہا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم نے چترال بازار میں مسافروں کے ساتھ افطار دسترخوان میں شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے مخیرحضرات کے تعاون کو سراہاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال ودولت میں برکت عطا فرمائے اور انہیں صحت، ایمان اور عمل صالح کی طویل زندگی نصیب فرمائے۔

May be an image of 5 people, people sitting, people standing and road

May be an image of 7 people, people sitting, people standing and outdoors

May be an image of 6 people, people standing, people sitting and outdoors

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button