تازہ ترین

عمران خان کی بیرونی سازش کیخلاف مہم کیلئے اوورسیزپاکستانیوں سے چندے کی اپیل

اسلام آباد (   اواز چترال) پاکستان تحریک انصاف کء چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کے خلاف مہم چلانے کیلئے اوورسیزپاکستانیوں سے چندے کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیل کی گئی اور کرپٹ ترین خاندان کو مسلط کردیا گیا، اس واحد حل عوام الیکشن کے ذریعے فیصلہ کرے،یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم ہے،اس میں بھرپورشرکت کریں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کررہا ہوں کہ ہم نے ایک ویب سائٹ”namanzoor.com“ بنائی ہے، اس ویب سائٹ کا مقصد اپنے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے اکٹھے کرنا ہے، ہم ایک مہم شروع کررہے ہیں، بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی کی گئی ہے، اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ ، کرپٹ خاندان جس میں کچھ ضمانت پر ہیں اور کچھ مفرور ہیں، ان کو ہمارے اوپرمسلط کیا گیا ہے۔   22 کروڑ عوام کی توہین کی گئی، اس کے خلاف میں عوام میں نکل رہا ہوں، میں اپنی جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں، میری پوری کوشش ہے کہ ہم اس سازش کو ناکام بنا کر پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایک ہی حل ہے اس کا کہ اگر عوام ان کو چوروں کو چاہتی ہے تو ٹھیک ہے ،عوام الیکشن کے ذریعے فیصلہ کرے۔ اس کیلئے ہم پوری مہم چلا رہے ہیں، اورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس میں بھرپور شرکت کریں، یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم ہے۔دوسری جانب سابق پاکستان تحریک انصاف کل ہفتہ 16 اپریل باغ جناح میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جس کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ہفتہ 16 اپریل کوشام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائش گاہ جائیں گے، جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button