تازہ ترین

رمضان کریم کا پہلا عشرہ، مسجد نبوی ؐمیں 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (  اواز چترال )سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویؐ میں ماہِ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 60 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ نمازی اور زائرین مسجد نبویﷺ پہنچے ہیں۔ پہلے عشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زیادہ زائرین اور ایک لاکھ 32 ہزار 345 سے زائد افراد نے ریاض الجن میں نمازیں ادا کی ہیں۔ مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے ماہِ رمضان کے دوران زائرین اور نمازیوں کو آبِ زمزم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے زائرین اور نمازیوں میں 12 لاکھ 85 ہزار 543 سے زیادہ آبِ زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 12 لاکھ 99  ہزار 510 سے زیادہ افطار پیکٹ روزے داروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سیکرٹری انجینئر اسامہ الحجیلی نے کہا تھا کہ اس سال ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق رمضان کریم کے آغاز سے پہلے عشرے کے اختتام تک 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button