تازہ ترین

چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی چترال کے وفد کی ملاقات

پشاور( اواز چترال)چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی چترال کے وفد کی ملاقات، یاداشت پیش کی گئی، صوبائی الیکشن کمشنر کی طرف سے یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف پرمشتمل دو رکنی وفدنے صوبائی الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اور ان کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی بحالی کے حوالے سے یاداشت پیش کی، ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ چونکہ چترال انتظامی اعتبار سے دو اضلاع پرمشتمل وسیع علاقہ ہے اس لئے صوبائی اسمبلی میں اس کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے، چونکہ گزشتہ حلقہ بندیوں کے وقت دو اضلاع کا نوٹیفیکیشن موجود نہ تھا جس کی وجہ سے چترال جیسا بڑا علاقہ صرف ایک صوبائی اسمبلی کی نشست حاصل کر سکی، جس سے علاقے کے عوام کی صحیح نمائندگی نہیں ہو پارہی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جس فارمولے کے تحت سیٹوں کی تقسیم کی جاتی ہے اس فارمولے کے تحت انشاء اللہ چترال کی سیٹ بحال ہو جائیگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button