تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ریڈزون میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (   اوازچترال ) وزیراعظم عمران خان نے آج شام احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ریڈو زون کے باہر پر امن احتجاج کریں گے۔ریڈزون کے باہر میں بھی احتجاج میں شریک ہوں گا۔نمازِ عشاء کے بعد پر امن احتجاج میں شریک ہوں گا،ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کے خلاف احتجاج ہو گا۔ جس ہوٹل میں خریدوفروخت ہو رہی ہے اس کے باہر بھی احتجاج ہوگا۔اسی حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج انشاء اللہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں گے- اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) افطار کے بعد تمام کارکنوں اور فیملیز کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون لائن پر عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کل جو صورتحال ہے فیصلہ کیا کہ آپ کے خدشات سنوں ، ہم نے اسمبلی تحلیل کردی میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ سپریم کورٹ چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تین سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی اب انتخابات کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ کس مقصد کےتحت گئے؟ اصل میں یہ چاہتے ہیں کہ نیب کو ختم کرے، یہ حکومت میں آکر اپنے کیسز اورنیب ختم کرائیں گے ، اپنے امپائر کھڑے ہوں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں مزید دو ممبر کھڑے کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہا تھا کہ میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہوا کیا ہے ، آپ کو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ شام کو آیا تو سب کو کہنا پڑا تھا گھبرانا نہیں ہے ، جو کچھ ہوا یہ آپ کو کل نہیں بتا سکتا تھا ورنہ اپوزیشن آج اتنی شاکڈ نہ ہوتی ، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے واضح طور پر کہہ دیا کہ عدم اعتماد بیرونی سازش ہے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل میں تمام سروسز چیفس موجود تھے ، پاکستانی سفیر کی امریکی اہلکار ڈونلڈ لو یا جو بھی اس کا نام تھا اس سے ملاقات ہوئی اور ملاقات کی گفتگو نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بتائی گئی تو اس کے منٹس جاری کیے گئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button