تازہ ترین

اپنے مستقبل کیلئے سڑکوں پر نکلیں، وزیراعظم نے احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد (  اوازچترال ) وزیراعظم عمران خان نے قوم کوتحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تسلی دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ فکر نہ کرے،ہم نے منصوبہ بنایا ہوا ہے، آج ہم ہی جیتیں گے اور اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دے کر دکھاؤں گا۔  میں قوم کو اتوار کو خوش خبری دوں گا، منحرف ارکان اب ڈر رہے ہیں، نوجوانو! آپ سب نے کل سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے فوج کے نیوٹرل رہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں شہبازشریف ایسی زندگی سے اچھا ہے مرجائیں۔ اپوزیشن نے امریکہ سے مل کر سازش کی ہے، نوجوا ن سازش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور احتجاج کریں، اگر آپ چپ کر کے بیٹھیں گے تو برائی کا ساتھ دیں گے۔ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، نوجوا ن سازش کے خلاف احتجاج کریں۔  ٹی وی پروگرام آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے مستقبل کی جنگ ہے، اپنے ملک کے لیے آپ کو لڑنا ہوگا۔  آپ کو آج اور کل اپنے ضمیر کی آواز پر سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج کرنا چاہیے، کل سب دیکھیں گے کہ میں اپوزیشن کا کیسے مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل فیصلہ کریں گے کہ سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فوج نے کہا کہ ہم نیوٹرل ہیں سیاست میں نہیں پڑنا چاہتے ہم ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔  وزیراعظم نے بتایا کہ منصوبہ بنایا ہوا ہے، قوم فکر نہ کرے اسمبلی میں ان کو شکست دے کر دکھاؤنگا گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو کل خوش خبری دوں گا، منحرف ارکان اب ڈر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کبھی بھی ان چوروں کو اقتدار میں واپس نہیں آنے دے گی، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ کر منحرف ارکان اسمبلی کو خوف آگیا ہے کہ ن لیگ کا ٹکٹ لے کر نہیں جیت سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے  ملک بھر کے نوجوانوں کو حکومت مخالف  مبینہ سازش کیخلاف  احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج آ پ کا حق ہے، خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گے تو بْرائی کا ساتھ دیں گے نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں، عدم اعتماد پر امریکا نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، فیصلہ کریں گے سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ‘آج پاکستان کی سیاست وہاں پہنچ گئی ہے کہ آج ساری قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ‘سیاست دانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے جو ملک کی قیادت ہے، ایک حکومت گرانے کے لیے ان کو خریدا جارہا ہے، باہر سے سازش شروع ہوئی، یہاں ذاتی مفادات کے لیے ان کے ساتھ مل کر سودا کرنے کے لیے’۔  انہوں نے کہا کہ‘اگر یہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو کیا ہوگا، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی باہر کی قوت کو ملک کی قیادت، وزیراعظم پسند نہ ہوتو کیا وہ 15،20 ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرا دے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ‘ایک جوہری قوت پاکستان کی قیادت تبدیل ہوسکتی ہے، باہر کی قوت تھوڑے پیسے ضمیر فروشوں کو دے اور ان کو بکروں کی طرح خریدے اور حکومت گرادے تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ‘میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ ان غداروں کو نہ بھولے، یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ تھوڑی دیر میں بھول جائیں گے، نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، آپ نے ان کو بھولنے نہیں دینا’۔ انہوں نے کہا کہ‘انہوں نے اس قوم کے ساتھ بے شرمی سے غداری کی ہے، ثابت ہوگیا کہ یہ باہر سے پوری سازش تھی، ہماری پاس قومی سلامتی کمیٹی، کابینہ سب نے وہ خط دیکھ لیا ہے، یہ سرکاری دستاویز ہے کہ عمران خان کو اگر ہٹائیں گے تو امریکا کے تعلقات آپ سے اچھے ہوں گے، جیسے عمران خان کو ہٹائیں گے تو آپ کو معاف کردیں گے’۔  وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ‘میں ہمیشہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا کپتان تھا اور کبھی ہار نہیں مانتا، یہ سازش ہوئی ہے تب سے میں منصوبہ بندی کررہا ہوں ان کا کیسے مقابلہ کرنا ہے’۔انہوں نے کہا کہ‘ اتوار کو آپ دیکھیں گے میں کیسے ان کا مقابلہ کرتا ہوں، یہ حکومت میں اپنے مقدمات ختم کرنے کے لیے آنا چاہتے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک سے غداری کر رہے ہیں ’۔ انہوں نے کہا کہ‘جہاں تک غداری کے مقدمے کی بات ہے تو آج میں اپنے وکیلوں کے ساتھ سارا دن بیٹھا ہوں، ہمارا منصوبہ بنا ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ‘جس طرح ہمارے ملک کے ساتھ انہوں نے غداری کی ہے، ہم کسی صورت ان کو جانے نہیں دیں گے، ایک ایک کے اوپر مقدمہ کریں گے’۔ ان کا کہنا تھا کہ‘میں وکیلوں کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ اس کا بہترین طریقہ کیا ہے کیونکہ ہم نے قانون بھی دیکھنا ہے، ہم آج رات تک فیصلہ کریں گے کہ کس طرح کی قانونی کارروائی کرنی ہے’۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں۔  شہبازشریف، نوازشریف او ر آصف زرداری کرپٹ ترین لوگ ہیں، یہ باہر کی سازش کا حصہ بن کر ملک پر مسلط ہوتے ہیں، کبھی بھی کوئی قوم بھکاریوں کی طرف، اپنے لوگوں کو قربان کر کے ترقی نہیں کرتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان بھٹو والا پاکستان نہیں، بدل چکا ہے، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے سب کو سمجھ آگئی ہے کیا ہو رہا ہے، سازش کا پوری قوم کا پتا چل گیا ہے، سب سے بڑا کرپٹ سازشی ٹولہ پیسے چلا رہا ہے، 30 سالوں سے یہی حکومت کرتے رہیں قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی، اگر ملک میں امربالمعروف ہوتا تو کیا سندھ ہاؤس میں لوگوں کو خرید سکتے تھے؟ قوم کا سب سے بڑا جرم ہو گا اگر امریکا کی رجیم چینج کی سازش کے خلاف کھڑے نہ ہوئے۔ قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button