تازہ ترین

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل کے چیرمین منتخب ہونے والوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع

چترال (نمائندہ اوازچترال ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے چترال کے طول وعرض میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل کے چیرمین منتخب ہونے والوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز گورنرز کاٹج کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں پانچ May be an image of 6 people, people standing, outdoors and tree

ویلج کونسلوں کے چرمین اور درجنوں کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کی سینئر قائدین عبداللطیف اور اسرارالدین صبور کی موجودتھے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے چیر مینوں میں ویلج کونسل دومون بروزکے عبداللہ جان، پرسان May be an image of 6 people, people standing, tree and outdoors

کے حاجی نوروز خان،براس خان بریر، امان اللہ بروز اور کونسلروں میں اعجاز احمد کوغوزی، ندیم خان اورجعفریاد خان سوسوم، ، فخرعالم یوتھ کونسلر بروز،احترحسین چمرکھون، شیر افضل خان پرسان، رحمت حسین کالاش اقلیتی کونسلر , آمین شاہ جنرل کونسلر آیون، اور کئی دوسرے شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر زادہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے نومنتخب چیرمینوں اور کونسلروں کو مبارک باد پیش کیا اورانہیں پی ٹی آئی میں شمولیت May be an image of 5 people, people standing, tree and outdoors

پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کھٹن دور میں ان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا قابل قدر بات ہے جب بیرونی ایجنڈا رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف ایکا کرتے ہوئے ان کے خلاف سازشوں میں اپنی حد سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لاکر May be an image of 7 people, people standing, outdoors and tree

اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چترالی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اعلیٰ سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کی اور چار تحصیلوں میں سے تین میں بھاری اکثریت سے تحصیل چیرمین منتخب کیا جبکہ ایک میں صرف چند ووٹوں کے فرق سے پی May be an image of 7 people, people standing, outdoors and tree

ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی نہ ہوسکی جس میں مخالف امیدوار نے ہلڑ بازی کی اور پولنگ کو متاثر کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صف میں شامل ہونے والے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کو ترقیاتی فنڈ کی دستیابی میں کسی مشکل کا سامنا ہونے نہیں دیا جائے گا اور ترقی کا عمل ان کے ہاتھوں جاری رہے گا۔ اس موقع پر عبداللطیف اور اسرار الدین صبور نے تمام چیرمین اور کونسلروں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں عمران خان کے قافلے میں شمولیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

May be an image of 7 people, people standing, tree and outdoors

May be an image of 7 people, people standing, outdoors and tree

May be an image of 3 people, beard, people sitting, people standing and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button