تازہ ترین

تین تحصیلون میں پی ٹی اءی کی کامیابی ایک کے نتجے کا انتظافری

 

چترال(نمایندہ اوازچترال) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں چترال کے چار تحصیلوں میں سے تین تحصیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نےووٹوں کی واضح اکثریت حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ اور تحصیل چیرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔ تاہم اب بھی بعض پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کا انتظار ہے ۔ لیکن وہ پولنگ اسٹیشن ایسے نہیں ہیں ۔ کہ غیر سرکاری نتائج کی بنیا د پر کامیاب قرار دیے جانے والے منتخب چیرمینان شہزادہ امان الرحمن چیرمین تحصیل کونسل چترال ، سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج کے لئے گئے ووٹوں پر اثر نداز ہو سکیں ۔ جبکہ تحصیل کونسل مستوج کے کل اکہتر پولنگ سٹیشنوں کے مکمل رزلٹ آنے کے باعث غیر حتمی و غیر سرکاری طور پر جمشید الدیں تحصیل کونسل موڑ کہو تورکہوکے چیرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔ تحصیل دروش میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحاجی سلطان محمد اورپاکستان پیپلز پارٹی کا کانٹے دار مقابلہ رہا جس میں ان دونوں امیدواروں کے مابین بہت کم ووٹوں کا فرق ہے ۔ اور ایک پولنگ سٹیشن کمسئے کے نتائج کا انتظار ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کی کاونٹنگ جاری ہے ۔ اور آخری نتیجہ آنے کے بعد صورت حال واضح ہو جائے گی ۔ کہ دروش تحصیل چیرمین شپ کا ہما کس کے بیٹھے گا ۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مذہبی جماعتوں کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button