تازہ ترین

ق لیگ نے ایک بار پھر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھ دیا

لاہور( آوازچترال نیوز ) ق لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھ دیا اور کہا ہمیں کلیئر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزراء اور ق لیگ قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا، میڈیا کےمطابق ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ بات سنی ہے، فیصلے کا اختیارصرف پرویز الٰہی کو ہے، ق لیگ نے ایک بار پھر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ دیا۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات اور حکومت سے متعلق تحفظات سامنے رکھ دیے ہیں، پرویز الٰہی سیاہ کریں یا سفید ان کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی وزراء نے کہا کہ ہم وزیراعظم کا مکمل اعتماد لے کر آئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم تبدیلی کب کرنی ہے، نہیں بتایا۔ رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں کلیئر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتےہیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے کلیئر کریں، بعد میں کوئی فائدہ نہیں، جس پر وفاقی وزرا نے کہا ہم لگے ہوئے ہیں، آپ کو طے کرکے ہی بتائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button