تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار چترال…ظفر حیات ایڈوکیٹ ..تحصیل بار دروش میں اکرام حسین ایڈوکیٹ کی کامیابی بلدیاتی انتخابات کے لئے نیگ شگون

چترال (نمائندہ آوازچترال ) سابق ضلع ناظم اور امیر جماعت اسلامی چترال مغفرت شاہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے الیکشن میں ظفر حیات ایڈوکیٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش میں اکرام حسین ایڈوکیٹ کی کامیابی کو 31مارچ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نیگ شگون اور لینڈ سلائیڈ کامیابی کا پیش خیمہ قرار دے دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر معاشرے کا سب سے بااثر طبقہ وکلاء برادری کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ چترال کے عوام بھی بلدیاتی الیکشن میں اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چترال تحصیل میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار وجیہہ الدین اور دروش میں جماعت اسلامی کا حمایت یافتہ امیدوار حاجی شیر محمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی شعور رکھنے والے چترالی عوام اب سبز باغ دیکھانے والوں کو ٹھکرانے اور ایماندار اور اہل قیادت کو سامنےلانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ہر طرف سے جماعت اسلامی کی کامیابی کی نوید سنائی دے رہی ہے جبکہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی پر اپنی طرف سے ظفر حیات ایڈوکیٹ اور اکرام حسین ایڈوکیٹ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button