تازہ ترین

شوگر میں مبتلا ہونا روزہ نہ رکھنے کا جواز نہیں،مفتی تقی

اسلام آباد ( آوازچترال) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شوگر میں مبتلا ہونا رمضان کے روزے نہ رکھنے کا جواز نہیں، ماہرین کے مطابق ذیابطیس کے مرض میں مبتلا زیادہ تر افراد نہایت آسانی کے ساتھ رمضان کے روزے رکھ سکتے ہیں، لیکن اس سلسلے میں انہیں ڈاکٹروں اور ماہرین صحت سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز رمضان اینڈ حج اسٹڈی گروپ کی جانب سے منعقدہ آٹھویں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز اینڈ رمضان کانفرنس 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ماہرین صحت کی رائے اور جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ذیابیطس سمیت بلڈ پریشر اور موٹاپے میں مبتلا افراد آسانی سے روزے رکھ سکتے ہیں، بلکہ جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ذیابیطس اور اس طرح کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے رمضان کے روزے رکھنا ان کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ شریعت میں ہر طرح کی بیماری میں مبتلا افراد اور ہر طرح کے سفر کرنے والوں کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، ان کا کہنا تھا کہ صرف وہ لوگ جنھیں روزہ رکھنے سے کسی جسمانی ضرر کا اندیشہ ہو، انہیں ماہرین صحت کے مشورے کے بعد روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اور وہ اس کی قضا ادا کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button