تازہ ترین

سوئل کنزرویشن کی طرف سے دنین شاڈوک زیتون کی کاشت کے لئے زمین ہموار کیا جا رہا ہے

 چترال ( آوازچترال)  ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے دسٹرکٹ آفیسر سوئل کنزرویشن اور ڈی ایف او فارسٹ کے ہمراہ دنین شاڈوک کا دورہ کیا جہان پر سوئل کنزرویشن کی طرف سے زیتون کی کاشت کے لئے زمین ہموار کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ زیتون کے درخت کی نشوونماء کیلئے چترال کی آب وہوا مناسب ہے۔ اور جوں ہئ زمین ہموار ہو گی زیتون کی کاشت کا عمل صحیح موسم میں کی جائے گی۔ ایسی زمین جس کی تیزابی خاصیت 5.5 سے 8.5ہو زیتون کی کاشت کے لئے مفید ہے۔ زیتون کاپودا کہیں بھی لگایا جا سکتا ہے اس کے لئے ہر قسم کی زمین کارآمد ہوتی ہے اور سب سے بڑی بات کہ اسے پانی کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے یہ پودا ریتلی،کچی پکی اورپتھریلی زمینوں پر بھی کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن ایسی زمین میں نہیں اگتا جہاں پانی کھڑا رہتا ہو، زمین کلر زدہ ہو یا سیم و تھور والی ہو اگر ایک ایکٹر پر زیتون کے پودے لگائے جائیں ایک ایکٹر میں تقریباً 100 پودے لگائے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اس منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کو کامیاب کیا جاسکے اور دوسرے جہگوں پربھی اس کو پھیلایا جائے۔جس سے چترال کی کاشتکاروں کو معاشی منافعہ مل سکے۔

May be an image of 5 people, beard, people standing and outdoors

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button