تازہ ترین

خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے مذاکرے کا انعقاد

 چترال ( محکم الدین ) خواتین کو معاشی طور پر با اختیا ر بنانے کے سلسلے میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ ایف ایم ریڈیو چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنا نا وقت کی ضرورت ہے ۔ تاکہ معاشی خود مختاری اور فیصلہ سازی کے اختیارات انہیں حاصل ہوں ۔ اور معاشرے و خاندان میں جبر و عدم مساوات کا مقابلہ کرنے کیلئے ان میں صلاحیت پیداہو ۔ یہ کہا گیا ۔ کہ سماجی انصاف قائم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں صنف کو یکسان مواقع ملیں ۔ شرکاء نے کہا ۔ کہ صحت کے بہتر نظام ، تعلیم اور معاشی مساوات خواتین اور سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہیں ۔ مذاکرے میں یہ بات بھی زیر غور آیا ۔ کہ ملک خصوصا چترال میں خواتین کی ترقی کی راہ میں بہت زیادہ مسائل جن میں ثقافتی و سماجی حدودو قیود ، خواتین کی نقل و حمل ، خاندان سے باہر مردوں کے ماحول میں کام پر پابندی ، تولیدی ذمہ داریاں ، بدسلوکی و ہراسگی ، غیر مساوی مزدوری و اجرت اور ملازمت میں امتیاز شامل ہیں ۔ اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ کہ خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے چھوٹے کاروبار کیلئے تربیت ، دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز تک رسائی و مارکیٹنگ کی مہارت اور ان کی صلاحیتوں کی تعمیر ازبس ضروری ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button