تازہ ترین

چترال پریس کلب ذیل شیڈول کے مطابق لویر اور اپر چترال کے چاروں تحصیلوں میں چیرمین شپ کے امیدواروں کو ‘مہراکہ ‘میں مدعو

چترال ( نمائندہ آوازچترال)چترال پریس کلب نے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں چاروں تحصیلوں میں چیرمین شپ کے امیدواروں کو اپنے پروگرام ‘مہراکہ ‘میں مدعو کرنے اور ان سے علاقے کی مخصوص صورت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے ان کے انتخابی منشور اور دوسرے ترجیحات اور ان کے پاس ان مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں معلومات کو عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 19مارچ دوپہر 1.30بجے دروش تحصیل، 21مارچ 10.00بجے صبح مستوج تحصیل، 22مارچ 10.00بجے صبح تورکھوموڑکھو تحصیل اور 24مارچ دوپہر 1.30بجے دوپہر تحصیل چترال۔ تمام امیدواروں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ان نشستوں کے انعقاد کا مقصد تمام اس جمہوری عمل میں حصہ لینے والے رہنماؤں کو فورم مہیا کرنا اور ان کے خیالات کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ پروگرام میں امیدوار کی حاضری ضروری ہے جس کی نمائندگی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیدواروں سے سوال کرنے کے لئے صحافیوں کا ایک پینل مقرر کیا جائے گا اور پروگرام کے دیگر شرکاء اپنے سوالا ت تحریری شکل میں اس پینل کو دیں گے جو امیدواروں کے سامنے پیش کریں گے جبکہ براہ راست سوال پوچھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button